قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے کودس سال بعد بری کرنے کا حکم 

426
تھانہ زمان ٹاﺅن پولیس کا ڈکیت گروپ سے مقابلہ،3 ملزمان گرفتار

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے کودس سال بعد بری کرنے کا حکم سنا دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ملزم محمد یوسف کی عمر قید کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ۔

اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ سیشن کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا قانون کے مطابق درست نہیں ۔

2011 میں یوسف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ،ایڈیشنل سیشن جج بھلوال نے ملزم کو 2014 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔