کراچی میں آئندہ ہفتے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

577

کراچی:محکمہ موسمیات نے  شہرقائدمیں اگلے ہفتے سے سردی کی لہر میں شدت پیدا ہونے کی پیش گوئی کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفرازنے کہا کہ آنے والے دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ گر سکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں شدید سردی کی پہلی لہر 6 سے 7 دسمبر تک شروع ہوجائے گی، جس کے بعد بتدریج کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

کراچی میں سردی کب تک قیام کرے گی ؟ اس سوال کے جواب میں چیف میٹرو لوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں اس دفعہ سردی جنوری کے آخر تک برقرار رہے گی، جب کہ جنوری میں کراچی سمیت ملک بھر میں شدید سردی متوقع ہے۔