اسلام آباد پولیس نے تیسرا سالانہ شوٹنگ مقابلہ جیت لیا

287

اسلام آباد پولیس نے نیشنل لیول کا تیسرا سالانہ شوٹنگ مقابلہ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اسلام آباد پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا جبکہ آئی جی اسلام آباد نے ٹیم کو آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مقابلے کی ترغیب دی۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مسلسل تیسری بار ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پولیس ٹیم نے بہترین نشانہ بازی کا مظاہرہ کر کے اسلام آباد پولیس کا نام روشن کیا

۔واضح رہے کہ نیشنل پولیس بیورو نے چار روزہ آل پاکستان شہدا میموریل شوٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا تھا جبکہ ایونٹ ہر سال شہدا کو خراج تحسین اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ نشانہ بازی کے مقابلوں میں آئی بی، ایف سی، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ایس ایس یو سندھ پولیس ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔نشانہ بازی کے مقابلوں میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ خواتین پولیس نے بھی اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔ مقابلوں میں اسلام آباد پولیس پہلی، پنجاب پولیس دوسری جبکہ سندھ پولیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔