بچوں کی تعلیم، اسمارٹ فونز کے بجائے کاغذی کتابیں زیادہ بہتر کیوں؟

400

ایک نئی تحقیق کے مطابق، والدین جو اپنے چھوٹے بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں اور ان کی ذہنی ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں، انہیں اسمارٹ فونز پر کتاب پڑھانے کے بجائے روایتی کاغذی کتاب پڑھانی چاہیے۔

یونیورسٹی آف مشی گن کے محققین نے پایا کہ چھوٹے بچے اپنے والدین کے ساتھ بات چیت کرنے میں زیادہ سیکھنے کے عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں بجائے موبائل فونز کے ذریعے.

کاغذی کتاب سے پڑھاتے وقت والدین بھی اپنے بچوں سے زیادہ بات چیت کرکے اپنے بچوں میں تحفظ، اعتماد، اور والدین کی رہنمائی کے جذبات ابھارنے میں مدد دیتے ہیں.

بچوں کی نشوونما کے ماہرین نے وضاحت کی کہ آپ کے بچے کے پڑھنے کا مقصد صرف وہی نہیں ہے جو صفحے پر ہے بلکہ ان کیلئے یہ ایک تجربہ کی مانند ہے جو کہ ذہن پر اپنے اثرات ڈال رہا ہے.”

میڈیسن کی یونیورسٹی آف وسکونسن میں پیڈیاٹرکس، ہیومن ڈویلپمنٹ اور فیملی اسٹڈیز کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر دیپیش نوساریا نے کہا، “بچے اپنے ماحول میں محبت کرنے والے اور ذمہ دار بالغوں کے ساتھ بات چیت کرکے پروان چڑھتے ہیں.”