لاہور: کمرشل ٹیم کے لاہور ڈویژن کی حدود میں مختلف ٹرینوں پر چھاپے

389

لاہور:ڈویژنل کمرشل آفیسر ایمن طاہر اور کمرشل انسپکٹر لیاقت علی نے اسپیشل گروپ کے ہمراہ بائی روڈ کوٹ لکھپت اسٹیشن پر جا کر پشاور سے کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس میں چھاپے کے دوران 14 بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرائے کی مد میں 7ہزار 9سو 50 روپے کرایہ جبکہ 4 ہزار 630 روپے جرمانہ وصول کیا ۔

 عوام ایکسپریس میں 5 بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف پولیس کاروائی بھی کی گئی جن سے 4 ہزار 220 روپے کرایہ اور جرمانہ کی مد میں وصول کیا گیا ۔ اسی طرح کراچی سے آنی والی خیبر میل ایکسپریس پر رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر اچانک چھاپہ مار ا گیا جس کے نتیجے میں 20 بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ اور جرمانے کی مد میں 7ہزار 400 روپے وصول کیے گئے۔

یاور ڈرائنگ کار کے منیجر کو ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیا ء بیچنے پر ایک ہزار جرمانہ کیا ۔ مزید برآں فاروق آباد ریلوے اسٹیشن پر بائی روڈ جا کر چھاپے کے نتیجے میں کراچی سے آنی والی شالیمار ایکسپریس سے 11 بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ اور جرمانہ کی مد میں 8ہزار 70 روپے وصول کیے گئے۔