رواں ماہ گرین لائن بی آر ٹی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

184

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کوآرڈینیشن اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی اور وفاقی حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں رواں ماہ گرین لائن بی آر ٹی منصوبہ اور مارچ 2022ء سے بی آر ٹی یلو لائن منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔