ٹمبر مافیا قومی مجرم ہے، خاتمے کے لے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں‘ وزیر جنگلات

421

وزیر جنگلات آزاد کشمیرچوہدری محمد اکمل سرگالہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر بھر سے ٹمبر مافیا کا خاتمہ کے لے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ٹمبر مافیا قومی مجرم ہیں ان کے خلاف سخت قاونین لایں گے تاکہ ان کو سزا و جزا کے عمل سے گزارہ جا سکے ۔

محکمہ جنگلات کے نقصان جنگل کے حوالے سے قواعد و قانونین میں ترمیم بہت ضروری ہے نقصان جنگل کے قانون کو سخت اور مظبوط کریں گے تاکہ جنگلات کو نقصان پہچنے والے عومل کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے محکمہ جنگلات کے اہلکاران کی نقصان جنگل میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی جو اہلکار نقصان جنگل میں ملوث پایا گیا وہ  اپنے گھر جاے گا بیلن ٹری منصوبے کے تحت روان موسم میں روڈ کے ساتھ خالی علاقوں کو ترجہی بنیادوں پر شجرکاری کی جاے گی تاکہ سیاحت کو کے لئے ان علاقوں کو خوبصورت بنایا جاسکے۔شجرکاری کے ساتھ ساتھ شجر پروری پر ضرور دیا جائے

اس سلسلہ میں مقامی افراد کی شمولیت از حد ضروری ہے یہ خطے سیاحت کے لئے موزوں ہے سیاحوں کو بہتریں سہولیات دے آزاد کشمیر میں سیاحوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے ہٹیاں بالا دورہ کے دوران داوکھن کے سیاحتی مقام شیڑ گلی میں بیلن ٹری منصوبے کے تحت کی گی شجرکاری کے معانیہ کے دوران صحافیوں اور آفیسران سے گفتگو کر تے وزیر جنگلات نے کہا کہ آزاد کشمیر کے جنگلات اس دھرتی کا حسن ہیں ان کی حفاظت ہم سب کا اولین فرض ہے یہ آنے والی نسلوں کی بقاء کا ضامن ہیں اور دنیا کے درجہ حرارت کو کنڑول میں رکھنے کا باعث ہیں مقامی آبادی کے بڑہنے کی وجہ سے جنگلات پر دباوہ دن بدن بڑھ رہا ہے اس لے مقامی افراد کو متبادل ایندھن فراہم کرنے کے لے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو جنگلات کے متبادل ذریعہ سے سہولیات دی جاسکیں ۔ وزیر جنگلات نے دورہ ہٹیاں بالا کے دوران شیڑ گلی دوکھن کے مقام پر بیلن ٹری منصوبے کے تحت کی گی شجر کاری کے معانیہ کے بعد پودا لگا کر دعا مانگی شیڑگلی جنگلات کے معانیہ کے دوران نقصان جنگل پایا گیا جس پر وزیر جنگلات نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ فاریسٹگارڈ کے خلاف غفلت کا مظاہرہ کرنے پر سخت سے سخت کاروائی کا حکم دیا

۔اس موقع پرناظم اعلی جنگلات ترقیات سید گل حسن شاہ ناظم جنگلات غلام مجتبے ٰ مغل ناظم جنگلات محمد شہباز خان مہتمم جنگلات مظہر نقوی نے بریفنگ دی وزیر جنگلات نے قبل ازیںلمنیاں کے مقام پر بیلن ٹری منصوبے کے تحت لگای گی نرسری کے معانیہ کیا اس موقع پر ناظم جنگلات محمد شہباز خان نے بریفنگ دی وزیر جنگلات نے فاریسٹ نرسرسی میں پودو جات کے معیار کو چیک کیا اور ہدیت دی کہ نرسری میں معیاری پودوں کی پرورش کی جائے اورلمنیاں میں فاریسٹ چیک پوسٹ کا معانیہ کیا چیک پوسٹ کا ریکارڈ چیک کیا اور اس کو منٹین رکھنے کی ہدایت کی اس سے قبل سندری کے مقام پر بیلن ٹری منصوبے کے تحت ہونے والی شجرکاری کامعانیہ کے موقع پودا لگا یا وزیر جنگلات نے دورہ کے دوران سروکاسرائی کے مقام پر آنے والے سال میں ہونے والی بیلن ٹری منصوبے کے تحت شجرکاری کے لے مختص علاقہ کا معانیہ کیا اور کی گی شجرکاری کا معانیہ کر کے پودا لگایا اس موقع پر ناظم اعلی ٰ جنگلات ترقیات سید گل حسن شاہ نے بھی پودا لگایا اس موقع پر مہتمم جنگلات مظہر نقوی نے بریفنگ دی پروقار تقریب میں مقامی سیاسی سماجی افراد اور صحافیوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وزیر جنگلات نے کہا کہ شجرکاری سے بنجرپہاڑ سرسبز ہوں گے اور اس سے اس علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا انہوں نے کہا کہ بیلن ٹری منصوبے چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ویژن اور وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں پورے آزاد کشمیر میں جاری و ساری ہے اور انشااللہ یہ منصوبہ آزاد کشمیر کی تقدیر بدلے گا اس کی کامیابی کے لے عوام کی اپنا قلیدی کردار ادا کریں ان جنگلات کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے اس موقع پرناظم اعلی جنگلات ترقیات سید گل حسن شاہ ناظم جنگلات غلام مجتبیٰ مغل ناظم جنگلات محمدشہباز احمد مہتمم جنگلات مظہر نقوی مہتمم جنگلات مجتبیٰ اعوان اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔