ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 22ہزار600روپے پر آ گئی

236

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کسی کمی بیشی کے بغیر 1794ڈالر پر مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1200روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 22 ہزار 600روپے پر آ گئی اسی طرح 1028 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 110 روپے ہو گئی ۔