ٹیلی فون ایکسچینج میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹیلی فون ایکسچینج میں آگ لگنے سے پرانا سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق ٹیلی فون ایکسچینج کے عقبی گیٹ کے ساتھ خالی پلاٹ میں پرانے سامان میں پیر کی صبح پونے 11 بجے آگ لگ گئی تھی۔ تین گاڑیوںپرمشتملفائر بریگیڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔علاوہ ازیں کورنگی سیکٹرE32کی ناصرکالونی میں واقع پلاسٹک کے ایک گودام میں آگ لگ گئی،کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔