ایم نائن موٹر وے پر موٹرسائیکل ریس لگانے والے 8افراد گرفتار

174

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موٹروے پولیس نے کراچی سے حیدر آبا دجانے والی ایم نائن موٹر وے پر موٹرسائیکل ریس لگانیوالے8افرادکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو ایم نائن پر ریس لگانے والے افراد کی اطلاع موصول ہوئی،جس کے مطابق ریس لگانے والے ایک مخصوص مقام پرجمع ہورہے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ فوری طور پرتمام پیٹرولنگ موبائلز کو الرٹ کردیا گیا، جیسے ہی موٹر سائیکل سوارایم نائن پر آئے کارروائی کی گئی ترجمان کے مطابق ریسرز کیساتھ 3گاڑیاں بھی موجود تھیں، گاڑیاں ریس لگانے والے عناصرکو کور دے کر چل رہی تھیں۔