ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دےدی

326

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رئیل سٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دےدی جس کے بعد غیر رجسٹرڈ ایجنٹ سے کوئی سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بزنس نہیں کرسکے گی۔

ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ غیرمنقولہ پراپرٹی کی ٹرانسفر یا رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکے گی اور خلاف ورزی پرمنی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

ایف بی آر نے تمام ہاسنگ اتھارٹیز اور کارپوریٹ ہاسنگ سوسائٹیز پر شرط لاگو کردی ہے ، رہائشی یا کمرشل مقاصد کیلئے ڈیویلپمنٹ سکیموں پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں تعمیرات اور پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ملکیتی حقوق کی منتقلی بھی مشروط قرار دیتے ہوئے کہا کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کورجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کونان فنانشل بزنس اینڈپروفیشن کے طور پر خود کو رجسٹرڈکرانا ہوگا۔