لاہورمیں ایک روز کے دوران ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، ایک شخص قتل 

436

لاہور میں ایک روز کے دوران ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، ایک ڈکیتی کے دوران ایک شخص ڈاکوں کے ہاتھوں قتل بھی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ رائیونڈ کی حدود میں ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر 1 شہری قتل جبکہ 2 زخمی کردیے گئے۔  پولیس نے کہا ہے کہ اسلحہ بردار 2 ڈاکو طاہر افضل نامی شخص کے گھر داخل ہوئے، مزاحمت پر گھر کا ملازم پرویز گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق تھانہ رائیونڈ سٹی کی حدود میں ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک اور شہری زخمی بھی ہوا۔ ڈکیتی کی وارداتیں شہر کے دیگرعلاقوں میں بھی پیش آئیں، تھانہ سندر کی حدود میں 4 ڈاکو گھر سے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، ملت پارک میں ڈاکوں نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سے نقدی اور سونا لوٹ لیا۔ ویلنشیا ٹاون میں ڈاکو ایک فیملی سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نشتر کی حدود میں 3 ڈاکوں نے شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا جبکہ تھانہ شاہدرہ اور سمن آباد کی حدود میں 2 شہری موٹر سائیکلوں سے محروم کردیے گئے۔