ٹنڈو محمد خان، بیوہ کا زمین کا پانی بند کرنے کے خلاف مظاہرہ

129

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) شیخ بھرکیو کے گاؤں عبدالکریم لغاری کی بیوہ خاتون خانزادی نے اپنے رشتے داروں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا ہے کہ میں غریب عورت ہوں اور اپنا گزر بسر زرعی زمین سے کرتی ہوں ، بااثر افراد نے پولیس سے مل کر میری زمین کا پانی بند کردیا ہے ، جب اپنی زمین کو پانی دینے کے لیے پہنچی تو بااثر افراد نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ، مجھے بااثر افراد سے جان کا خطرہ ہے ، متاثرہ خاتون نے حکام بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ تحفظ فراہم کیا جائے۔