کندھکوٹ،کانہاکمار کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

153

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ببر لو شہر کے مکین معصوم بچے کانہا کمار کے قتل کے خلاف ہندو نوجوان سنگت کی کال پر سول سوسائٹی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے دلیپ کمار ٹھاکر، ڈاکٹر سریش مکھی، علی حسن ملک، لیاقت علی کھوسو، راجا گوپی چند، بقا محمد بھنگوار، حفیظ ملک، غلام رسول میرانی، فقیر گوکل داس، عبدالغنی بجارانی، سید سکندر علی شاہ، محسن پٹھان، سنتوش اگروال، پرکاش لال، درپن کمار، اشوک کمار بترا، جئرام سچدیو ودیگر کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاھرین نے ظالمو جواب دو ،خون کا حساب دو، معصوم کانہا کمار کے خون سے انصاف کرو سمیت مختلف نعرے بازی کی اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معصوم کانہا کمار سے درندگی کر کے قتل کرنے والے ملزمان کے اعتراف جرم کے بعد ان کو عبرتناک سزا دی جائے، تاکہ اس دھرتی میں معصوم بچوں کو تحفظ مل سکے اور آئندہ ایسے واقعات رک سکیں۔ جس کے بعد معصوم کانہا کمار کی تصویر کے آگے ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی سمیت مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں کی جانب سے موم بتیاں جلا کر اور پھول نچھاور کر کے خراج تحسین پیش کیا گیا۔