آتشزدگی اور دیگر حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق

213

 

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میںحادثا ت و واقعات میں خاتون سمیت7 افراد جاں بحق اور 35 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں2 مختلف خوفناک ٹریفک حادثات پیش آئے ، سولجر بازار تھانے کی حدود یونیورسل اپارٹمنٹ فلیٹ نمبرڈی ون اور ڈی تھری پہلی منزل میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی ، آتشزدگی کے واقعے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور 3 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقعہ گارڈن ایسٹ میں البیلا ٹریفک سگنل کے قریب پیش آیا۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی پہنچ گئی تاہم آتشزدگی سے جھلس کر ایک خاتون جاں بحق اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران خاتون انتقال کر گئیں۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت65سالہ پروین زوجہ امین علی کے نام سے ہوئی جب کہ جھلسنے والوں میں35سالہ عنبرزوجہ احمدسمیت 8اور6سال کے 2بچے اور 8ماہ کی بچی شامل ہے ، نیشنل ہائی وے پر واقع لانڈھی بچہ جیل کے قریب منی بس نمبرJF 1787 اور کوسٹر نمبرPE1448 میں تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔ بلدیہ اتحادٹائون پاکستان ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں 16سالہ نویدولد انیس جاں بحق ہوگیا۔سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود خادم حسین سولنگی گوٹھ گلشن معمار کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے 30سالہ محمد اکبر ولد کریم بخش کو قتل کر دیا ۔ شاہراہ فیصل فائن ہاؤس M-G موٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں 52سالہ رفیق رضوان ولد دین محمد جاں بحق ہوگیا ۔بس ڈرائیورکی حالت تشویشناک ہے،حادثے کا شکار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود آلاصف اسکوائر بلاک سی گوشت مارکیٹ میں فائرنگ سے 43حاجی سلمان ولد حاجی جمعہ خان ،اور 49سالہ امید خان زخمی ہوگیا