دانتوں کی صحت کے لیے احتیاط ناگزیر ہے، صدر مملکت

180

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دانتوں کی صحت کے لیے احتیاط سب سے اہم ہے ، دانتوں کی صفائی کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ڈینٹسٹس کو مالی فوائد ترجیح دینے کے بجائے معاشرے کی ضروریات اور عوام کے دانتوں کی صحت پر توجہ دینی چاہیے، مریضوں کے ساتھ دیانتداری سے پیش آنا صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی بنیادی ذمے داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ گورنر ہائوس میں علوی ڈینٹل اسپتال اور برنگنگ اسمائلز انکارپوریشن امریکا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدرمملکت نے دونوں اسپتالوں کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ ایم او یو ملک میں عام لوگوں کے لیے سستی اور معیاری دندان سازی کو یقینی بنائے گا۔