نوجوان ہماری تحریک اور ملک کا سرمایہ ہیں ،شاہد ہاشمی

172

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر سید شاہد ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی یوتھ کے قیام کا مقصد دین کا پیغام اور اسلامی تحریک کی دعوت نوجوانوں تک پہنچانا ہے، وہ ارقم اسلامک سینٹر میں جے آئی یوتھ کی ایگزیکٹو کونسل سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ ضلع شرقی کے صدر اشعر عماد اور جنرل سیکرٹری عمیر الدین نے بھی خطاب کیا ۔شاہد ہاشمی نے کہا کہ نوجوانوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دینی ہوگی، نوجوان ہماری تحریک اور ملک کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین پھیلانے کا کام صدقہ جاریہ ہے۔ لوگوں تک آسان الفاظ میں دین کی دعوت پہنچائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں مملکت پاکستان میں لوگ خود اپنے اعمال درست نہیں کرتے مگر لیڈر حضرت عمر ؓجیسا تلاش کرتے ہیں ۔