عمران خان کی سیاسی پیدائش ہی آڈیو اور آر ٹی ایس کے مرہون منت ہے،عُظمیٰ بخاری

361
عدم اعتماد کے خوف سے عمران خان ذہنی توازن کھو بیٹھے، عظمیٰ بخاری

لاہور:مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عُظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ میں اور سیاست میں بھی میچز فکسنگ کرتے رہے ہیں،اپنے امپائر کھڑے کرکے میچ کھیلنا عمران خان کا پسندیدہ مشغلہ ہے کیونکہ غیر جانبدار امپائروں کے بغیر عمران خان کرکٹ میں بھی فیل تھے۔

عُظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ عمران خان کی سیاسی پیدائش ہی آڈیو،ویڈیو اور آر ٹی ایس کے مرہون منت ہے،ٹھگ آف پاکستان مریم نواز فوبیا میں مبتلا ہوچکا ہے،جہانگیرترین کے جہاز میں ارکان اسمبلی کو آلو ،مٹر وں کی طرح لاد لاد کر بنی گالہ پہنچایا گیا، وزیراعظم  کرسی تک بیساکھیوں کے سہارے پہنچے۔a