کرونا کی نئی لہر،عالمی سیاحت کو 20کھرب ڈالر کا نقصان ہوگا،ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن

289

  نیو یارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ کی سیاحت کے ادارے نے کہا  ہے کہ وبائی مرض کرونا وائرس سے عالمی سیاحت کے شعبے کو حالیہ سال میں 20کھرب ڈالر کا نقصان ہوگا۔ اقوام متحدہ نے عالمی سیاحت کی بحالی کو نازک اور سست قرار دیا ہے۔ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے یہ پیش گوئی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یورپ انفیکشنز میں اضافے سے دوچار ہے اور اومی کرون نامی کرونا کی نئی قسم بھی سامنے آئی ہے جو پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔ سیاحت کے ادارے کے مطابق رواں سال بین الاقوامی سیاحوں کی آمد 70 سے 75 فیصد تک رہے گی جو کہ 2019 میں وبائی مرض سے پہلے ریکارڈ کی گئی ڈیڑھ بلین سے کم ہے جبکہ 2020 میں بھی اسی طرح کی کمی ہے۔ یو این ڈبلیو ٹی او کے مطابق عالمی سیاحت کے شعبے نے وبائی امراض کی وجہ سے پچھلے سال بھی 20کھرب ڈالر کی آمدنی کا نقصان کیا ہے۔ سیاحت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبوں میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پر کرونا وائرس سے 26 کروڑ 10لاکھ افراد متاثر جبکہ 52 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔