“عمران خان اقتدار کی خاطر پاکستان کے مستقبل سے کھیل ر ہے ہیں”

310

لاہور:  مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کی آنے والی نسلوں کو کئی ہزار ارب کے قرضوں میں دھنسا دیا ہے،”عمران خان اقتدار کی خاطر پاکستان کے مستقبل سے کھیل ر ہے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی نااہل اور نالائق حکومت نے تین سالوں کے دوران بدترین مہنگائی کر کے غریب عوام کو تنگ کرنے کے سوا کوئی کام نہیں بننے کااسوقت ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے جس سے عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کاروباری زندگیوں کا نظام تباہ ہو کر رہ گیا ہے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے حصول کے لیے ترس رہے ہیں اور وہ فاقوں کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  کسان ہمارے دور میں چوبیس سو روپے میں ڈی اے پی کی بوری لیتا تھا آج نو ہزار روپے کی بوری مل رہی ہے، گندم بائی کا وقت ہے لیکن کسان ڈی اے پی کھاد خریدنے کی سکت نہیں رکھتا اوربغیر کھاد ڈالے بوائی کر رہا ہے حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے ۔