فا روقی ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک روزہ میڈیکل کیمپ

203

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)فا روقی ویلفیئر آرگنائزیشن سند ھ نے الہدیٰ ویلفیئر فاونڈیشن انٹر نیشنل کے تعاون سے حنظہ پبلک اسکول اکرم کالونی میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشہور و معروف ڈاکٹرز نے کیمپ میں مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فر اہم کیں، میڈ یکل کیمپ کا الخد مت فاونڈیشن کے ڈاکٹر عباس قائم خانی ، ماسٹر نصیر الدین قائم خانی ، محمد یو نس قائم خانی اور متحد ہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے صوبائی جنر ل سیکرٹری عبدالحمید عباسی ، محمد حنیف عباسی ،طارق حمید عباسی نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فاروقی ویلفیئر آرگنائزیشن سند ھ کے صدر امیر عبداللہ فاروقی نے کہا کہ ہماری تنظیم دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت سند ھ میں غر یب و نادار افراد کو صحت کی سہولیات دہلیز پر فراہم کر نے کے لیے کا م کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہم میٹھے اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے آراو پلانٹ بھی لگا رہے ہیں، مقصد انسانیت کی خد مت کر نا ہے اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر تہذیب میمن نے کہا کہ ہمارے پاس 100 سے زائد مر یض آچکے ہیں جن میں موسمی بیماریاں زیادہ پائی گئی ہیں میڈ یکل کیمپ کے ذریعے ان مر یضوں میں ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔