ٹنڈومحمد خان ،یارسول اللہ ﷺ کمیٹی کی احتجاجی ریلی

156

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)یارسول اللہ ﷺ کمیٹی ٹنڈومحمدخان کی جانب سے مسجد اقصیٰ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جس میں شہر کی مذہبی جماعتوں کے علاوہ سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گاؤں بخشو بڑدی میں فجر اذان لاؤڈ اسپیکر پر دیے جانے والے عمل کو روکنے کا زبانی حکم جاری کرنے والے سیشن جج ، اسسٹنٹ مختار کار ، ایس ایچ او کیخلاف یارسول اللہﷺ کمیٹی کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جوکہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب تک پہنچی جہاں ریلی کے شرکا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء￿ سے یارسول اللہ ﷺ کمیٹی کے چیئرمین علامہ پیر آغا منصور احمد جان سرہندی ، صدر سید اسماعیل شاہ کرمی ، علامہ مولانا مفتی علی رضا محمودی قادری ، ڈاکٹر ممتاز علی بھٹی ، گاؤں بخشو بڑدی کے جامعہ مسجد کے پیش امام مولانا خلیل احمد بڑدی ، مولوی مشتاق احمد بگھیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیشن جج سمیت مذکورہ افسران کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، انہیں فوری طور پر معافی مانگ کر توبہ کرنا چاہیے۔ ریلی میں شامل شرکا نے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ اذان فجر کو روکنے کا زبانی حکم جاری کرنے والے افسران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔