حکمراں نصاب سے ذکر مصطفی ؐ کو نکال رہے ہیں، عبدالجمیل

287

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سود کو ختم کیا جائے، سود ی نظام اللہ اور اس کے رسول ﷺسے جنگ کے مترادف ہے ۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے ۔حکمراں اللہ سے توبہ کریں اور ملک میں حقیقی معنوں میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے ۔حکمراں نصاب سے صحابہ کرام ؓاور ذکر مصطفی ﷺ کو نکال رہے ہیں اور ملالہ ،ہیلن کیلن کے مضامین نصاب میں شامل کیے جارہے ہیں ۔نسل نو کو عقیدہ توحید کے بارے میں مکمل آگہی فراہم کی جائے۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے ذمے داران ضلع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے لیکن یہاں اسلام کے بجائے کفر کا نظام قائم ہے جس نے غریبوں کا استحصال کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے گھروں کو قبرستان نہ بنائو انہیں ذکر الٰہی سے آباد کرو۔دنیا کے خدائی کے دعویدار آج خود کورونا کی لپیٹ میں آگئے ہیں ۔اپنے بچوں کو دین کے بارے میں آگہی فراہم کرو۔