ضیاء الدین بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل نتائج کا اعلان

451

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضیاء الدین بورڈ انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان ضیاء الدین یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ شہباز نسیم کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان برائے 2021ء پری میڈیکل نتائج کے مطابق616 امیدوار A1 گریڈ سے کامیاب قرار پائے، اس طرح A1 گریڈ میں آنیوالے امیدواروں کی شرح (15.3) فیصد رہی. 1332 امیدوار A گریڈ سے کامیاب قرار پائے, اس طرح A گریڈ میں آنے والے امیدواروں کی شرح (33.33) فیصد رہی۔1227 امیدوار B گریڈ سے کامیاب قرار پائے اس طرح B گریڈ میں کامیاب ہونے واے امیدواروں کی شرح (30.6) فیصد رہی 566 امیدوار C گریڈ سے کامیاب قرار پائے اس طرح C گریڈ میں کامیاب ہو نے والے امیدواروں کی شرح (14.15) فیصد رہی۔83 امیدوار D گریڈ سے کامیاب قرار پائے اس طرح D گریڈ میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی شرح (2.07) فیصد رہی تمام امیدواروں کے نتائج ضیاء الدین یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔