نسلہ ٹاور پر احتجاج روکنے کیلیے اطراف میں 144 نافذ

285

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نسلہ ٹاور کی مسمار ی پر احتجاج کو روکنے کیلیے نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 لگا دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔ 4 سے زائد افراد کے نسلہ ٹاور کے اطراف جمع ہونے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔ غیر متعلقہ افراد کے احتیاطی رکاوٹیں عبور کرنے پر بھی دفعہ 144 کے تحت
کارروائی کی جائے گی، نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ڈی سی ایسٹ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144 لگانے کی درخواست کی تھی۔ پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔