قلات:شہریوں نے گرم کپڑےلینے کیلیے لنڈا بازار کا رخ کر لیا

969

قلات:قلات میں سرد کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہری گرم کپڑے خریدنے کے لیئے لنڈا بازار کا رخ کر لیا ،بڑھتی مہنگائی نے لنڈا بازار کی رونقیں ماند کر دیں،لنڈ بازار کی خریدار بھی عوام کی قوت خریدسے باہر ہو گئی ۔

دکاندار وں کا کہناتھا کہ پہلے ہم کراچی سے سستے داموں سویٹر اور کوٹ خرید تے تھے، اب کراچی سے مال مہنگا مل رہا ہے، مہنگائی کی وجہ سے خریداری بھی کم ہوگئی ہے، مہنگائی میں اضافہ ہونے سے ہمارے کاروبار پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

خریداروں کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں بے پناہ اضاضے کی باعث پہلے سویٹر 200سے 250 کا مل جاتا مگر اب 600سے 700 دے رہے ہیںقلات میں بڑھتی سردی سے بچنے کے لیئے شہریوں نے لنڈے کاتو رخ کر رہے ہیں مگر شدید مہنگائی کی وجہ سے انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑتاہے۔