زمین پر قبضہ کر کے قبریں تک مسمار کر دی گئیں، علی اصغر

290

ماتلی(نمائندہ جسارت) تعلقہ ماتلی کے سید علی اصغر شاہ نے اپنے خاندان کی دیھ ماتلی کے سروے نمبر 238,.239,240 کی اراضی کا کھاتہ جعلسازی سے تبدیل کرکے اس پر قبضہ کیے جانے کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری اس اراضی پر نہ صرف ہمارا گائوں آباد تھا بلکہ ہمارے بزرگ علی ڈنو شاہ المعروف سید پنجل شاہ کی درگاہ اور اس کے قریب ہمارے خاندان کی قبریں، کنواں اور حویلی بھی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جعلی کھاتہ بنوانے والوں نے زمین اور حویلی پر قبضہ کرلیا اور قبریں تک مسمار کر دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے والد علی بخش شاہ اپنی زرعی اراضی واپس لینے کی جدو جہد کرتے کرتے انتقال کرگئے مگر ماتلی تعلقہ کی افسر شاہی نے انصاف فراہم نہ کیا۔سید علی اصغر شاہ نے قبضہ کرنے والوں کا نام لے کر بتایا کہ انہوں نے ہمارے سروے نمبر 238 اور پرانی بائولی کے قریب سرکاری اراضی کو بغیر سیل سرٹیفکٹ کے پلاٹ بنا کر فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ھے۔