بدین ، پولیس کی کارروائیاں ، 4 جواریوں سمیت 14 ملزمان گرفتار

335

بدین (نمائندہ جسارت ) پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 4 جواریوں اور ایک روپوش سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نقدی ، 13 پینٹس وسکی 10 لیٹرز دیسی شراب، 130 گرام چرس، 6940 گٹکا اور گٹکا بنانے کا خام مال برآمدکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں روپوش و اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو انسپکٹر نور حسن نے اسٹاف کے ہمراہ جوئے کے اڈے پر چھاپا مارکر 4 جواریوں قادر پنھور، بھورو بھیل، امجد ملاح اور سجاد خاصخیلی کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ،جوے کے اڈے سے 4100 روپے نقدی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سی آئی اے پولیس نے تھانہ ٹنڈو باگو کی حدود میں گٹکا فیکٹری پر چھاپا مارکر 450 تیار گٹکے اور گٹکا بنانے کا خام مال برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم محمد رمضان میمن کو گرفتار کرکے تھانہ ٹنڈوباگو پہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر ممتاز حسین راہو نے کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم اشفاق راہیموں کو 1310 سفینہ گٹکے جب کہ منشیات فروش ملزم منو کولھی کو 10 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری سب انسپکٹر عمران حفیظ گمبھیر بمع اسٹاف نے کارروائی کرکے چرس فروش ملزم الہڈنو عرف ڈاڈا خاصخیلی کو 130 گرام چرس سمیت گرفتار کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔ مزید کارروائی کے دوران مہران کار کی تلاشی لینے کے دوران 1000 مین پوری گٹکے برآمد کر کے 2 گٹکا فروش شہزاد کھوسو اور عمر لنڈ کو گرفتار کرکہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔