چانڈکا میڈیکل کالج کے گرلزہاسٹل کی انچارج کا تبادلہ

133

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں طالبہ کی پراسرار موت کے بعد گرلز ہاسٹل 2 کی انچارج کا تبادلہ کردیاگیا۔رجسٹرار قرار شاہ کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسرپیتھالوجی ڈاکٹرلبنیٰ سے پرووسٹ کا اضافی چارج واپس لے لیاگیا۔رجسٹرار کا کہنا ہے کہ بینظیرنرسنگ کالج کی لیکچرر فریدہ راجا کو ہاسٹل 2 کی ڈپٹی پرووسٹ تعینات کیا گیا ہے۔خیال
رہے کہ ڈاکٹر لبنیٰ عدنان 2 سال قبل ڈاکٹرنمرتا کی موت کے وقت بھی ہاسٹل پرووسٹ تھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی چوتھے سال کی طالبہ نوشین نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی، طالبہ کی لاش ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔