روزمرہ بول چال میں بھی ہم اردوکوبھلاچکے ہیں،ایڈمنسٹریٹر

251

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہم بول چال میں اردو بھول چکے ہیں، جوں جوں میری عمر بڑھ رہی ہے اردو کی اہمیت کا اندازہ ہورہا ہے۔ انجمن ترقی اردو پاکستان کی جانب سے تحقیقی مجلہ اردو کی ایک صدی مکمل ہونے پر مولوی عبدالحق دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کانفرنس میں مولوی عبدالحق کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی، مقررین نے مولوی عبدالحق کی اردو کی خدمات پر گفتگو کی۔علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے سوبھراج میٹرنٹی اسپتال کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو ان کے اعزازیے کے چیک دیئے جانے کی تقریب میںشرکت کی،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے اس کا احترام ضروری ہے اور اس شعبے میں نئے آنے والے نوجوان ڈاکٹرز اپنے پیشے میں انتہائی خلوص اورلگن سے کام کریں۔