پشاور،محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کی صوبہ بھر میں انسداد منشیات مہم میں کامیاب کارروائیاں جاری

255

محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن کی ایک دن میں تین کامیاب کارروائیاں۔

خفیہ اطلاع پر پہلی کاروائی میں منشیات سمگلر 1200 گرام چرس سمیت گرفتار، دوسری کاروائی میں 34800 گرام چرس برآمد کر کے دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار، تیسری کاروائی میں غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، 16 عدد رائفل،20 عدد رائفل پرزہ جات،  34 میگزین اور 4070 کارتوس برآمد کر کے ملزم گرفتار، مقدمات درج کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق مسعود الحق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کائونٹر نارکوٹکس آپریشن) کے زیر سرپرستی اور وحید خان سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کے زیر نگرانی تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے ایک دن میں خفیہ اطلاعات پر تین کامیاب کاروائیاں کیں۔

پہلی کاروائی کی تفصیلات کے مطابق محمد ریاض SHO تھانہ پشاور ریجن اور عدنان شاہد سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری کارخانو مارکیٹ کے قریب سوزوکی مہران گاڑی نمبر B 6443 کو بھاگنے اور مزاحمت کے بعد قابو کر کے گاڑی کی تلاشی کے دوران 1200 گرام چرس برآمد کی، ملزم محمد شاہ ولد اقبال شاہ ساکن بڈھ بیر کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا، دوسری کاروائی کی تفصیلات کے مطابق محمد ریاض SHO تھانہ ایکسائز پشاور ریجن اور ضیاء انور خان سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری نیو سٹی ہوم جی ٹی روڈ پر کرولا گاڑی نمبر LEF 7055 کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی سے 34800 گرام چرس برآمد کی،دوخواتین سمیت تین ملزمان محمد بوٹا ولد محمد مختار، عشرت بی بی زوجہ عبدالستار اور نیلم بی بی زوجہ محمد بوٹا ساکنان ضلع ٹوبہ ٹیگ سنگھ کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا، تیسری کاروائی کی تفصیلات کے مطابق محمد ریاض SHO تھانہ ایکسائز پشاور ریجن, افتخار اجمل سب انسپکٹر اور نعیم خٹک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر جی ٹی روڈ نزد چمکنی دوران ناکہ بندی فلائنگ کوچ گاڑی نمبر P 4609 کو روک کر تلاشی کے دوران غیر قانونی 16 عدد رائفل 20 عدد رائفل پرزہ جات، 34 عدد میگزین اور 4070 عدد کارتوس برآمد کی، ملزم عبدالاکبر ولدغفار ساکن درہ آدم خیل کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے اسلحہ اور ملزم تھانہ چمکنی کے حوالے کر کے مقدمہ درج کر دیا۔ خلیق الرحمن مشیر برائے ایکسائز، سید حیدر اقبال سیکریٹری ایکسائز، ثاقب رضا اسلم ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پرمتعلقہ افسران و اہلکاروں کی کاروائی کو سراہا