ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 25ہزار 200روپے ہو گئی

278

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں 23ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1813 ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئیں۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1200روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ25ہزار 200روپے ہو گئی اسی طرح 1029روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 7ہزار339روپے پر جا پہنچی ۔