جان کا خطرہ ہے،تحفظ دیا جائے، اقبال خاص خیلی

200

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٹھٹھہ ضلع کے ٹاؤن میر پور ساگرو کے سابق چیئرمین اور پی پی رہنما اقبال خاص خیلی نے کارکنان کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ ، آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیںقتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ میرپور ساکرو کے پرانے سیاست دان ہے عوام دوست سیاست ان کا منشور رہا ہے جس کی مثال 2016ء کے بلدیاتی انتخاب میں بااثر سیاسی مخالفین کو شکست دینا ہے ان کے متحرک سیاسی کردار سے سیاسی مخالفین خوف زدہ ہیں مجھے پہلے منٹھار جاکھرانی کے قتل کیس میں پھنسایا گیا جس سے باعزت بری ہوگیا ۔بعد ازاں قتل کی دھمکیاں ملتی رہیں اور آکر سیاسی مخالفین نے علاقے کے ٹارگٹ کلر تاج محمد جماری اور حسین کو میرے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا کہا ہے جس کا انکشاف ٹارگٹ کلر تاج محمد اور حسین کے درمیان جھگڑا ہونے پر ہوا۔ اور حسین نے اپنے گن مین تاج محمد کے خلاف 13 ڈی کا مقدمہ درج کراکر گرفتار کرایا جس پر تاج محمد نے میڈیا کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کو مجھے قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔اس کا اعترافی بیان موجود ہے ۔انہوںنے کہاکہ مجھے جان کا خطرہ ہے اس حوالے سے میں نے اعلیٰ پولیس حکام کو مطلع کر دیا ہے جبکہ پی پی قیادت سے بھی اپیل کی ہے کہ تحفظ فراہم کیاجائے۔