شہری انتظام کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے‘گورنر

238

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اقوام متحدہ میں موسمیاتی تبدیلی کے چیف مشیراور لینڈ اینڈ ہاؤسنگ کوآپریشن (LH) کوریاجونگہیو نام Nam Jonghyo کی قیادت میں کوریا کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ کچی آبادیوں میں ماحول کو سازگار بنانے اور حالات زندگی کو بہتر بنانے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے گورنر کو بتایا کہ اقوام متحدہ کا انسانی آبادکاری پروگرام( UN-Habitat) مختلف انسانی اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے مدد فراہم کررہا ہے۔ وزیراعظم کے 50لاکھ گھروں کے پروگرام کو سپورٹ کرنے کے ساتھ دیہی آبادی کی ترقی، کچی آبادی کی تعمیر نو اور شہری ترقی پر تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔