افسران ہٹانے پر حکم امتناع مل جاتا ہے، عدالتیں ہمیں بھی سنیں، مرتضیٰ وہاب

371
کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق سندھ کو افسران نہیں دیگا تو ان پوسٹس کو ہم خالی نہیں رکھیں گے بلکہ ہم اس کوٹے پر صوبائی افسران کا تقرر کرینگے۔ قانون کے مطابق ان پوسٹس پر تقرریوں کے لیے کام شروع کردیا ہے ۔ چڑیا گھر کے افسران کو ہٹایا جاتا ہے تو وہ عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرلیتے ہیں عدالتوں کو ہمیں بھی سننا چاہیے۔ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چڑیا گھر میں پیش آنے والے واقعہ پر نادم ہوں کیونکہ میں ادارے کا سربراہ ہوں لیکن غلط کام کرنے پر جن افسران کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے وہ عدالت سے اسٹے لے آتے ہیں ۔موجودہ افسر کو دو بار عہدے سے ہٹایا گیا مگر 2 مرتبہ ہمیں سنے بغیر اس نے عدالت سے اسٹے حاصل کرلیا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کے ایک سینئر افسرجواچھی شہرت کے حامل ہیںان کوپوسٹ کیا، نومبرمیں وہ پھرعدالت گئے پھراسٹے لیکرآگئے ۔ ہرغلط آدمی کہتاہے میںنے غلطی نہیںکی، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں عدالتوں کوہمارامؤقف سنے بغیر اسٹے نہیں دینا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج پھراس نااہل افسرکومعطل کیاہے انکوائری کے احکامات دیے ہیں، کراچی شہراورشہریوں کانقصان ہوا ہے ۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک صاحب نے ٹویٹ کیا ہے ، ان سے پورٹ اینڈ شپنگ چل نہیں رہی،پاکستان چل نہیں رہا چڑیا گھر کیا چلائیں گے،ا نہوں نے پورے پاکستان کوچڑیاگھربنادیا ہے۔