بھارت کشمیر کی ماؤں بہنوں پر تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے، چیئر مین کشمیر کمیٹی

287

چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کی ماؤں بہنوں پر تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے،جلد واشنگٹن یونیورسٹی کے ساتھ فاطمہ جناح کا کلچرل ایکسچینج پر ایم او یو سائن کرائیں گے ۔فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہاکہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر اور ملک کے روشن مستقبل کی ضامن ہیں۔انہوں نے کہاکہ جلد واشنگٹن یونیورسٹی کے ساتھ فاطمہ جناح کا کلچرل ایکسچینج پر ایم او یو سائن کرائیں گے،اس سے فاطمہ جناح کی طالبات کو ترقی کے مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جرمنی میں نازی دور میں یہودیوں کو کنسٹرکشن کیمپس میں ڈال کر بے پناہ تشدد کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ آج بھارت میں بھی وہی سوچ پروان چڑھ رہی ہے،بھارت بھی کشمیریوں کی سوچ بدلنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر کی ماؤں بہنوں پر تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی کی آواز کو خاموش کرنے کیلئے جیلوں میں بند کشمیری خواتین پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے مقصد میں کھبی کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نیا بھر میں خواتین کو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے،خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لارہے ہیں،ان کو بااختیار بنا کر تشدد سے بچانے میں مدد ملے گی۔