مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدراور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حیدر پوری کی طرح رام باغ میں بھی نام نہاد انکائونٹر میں فوج نے فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا کے مطابق محبو بہ مفتی نے کہا کہ رام باغ میں کل کے مبینہ انکاؤنٹر کے بعد اس کی صداقت پر جائز شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق سیکورٹی فورسز نے یک طرفہ اندھا دھن فائرنگ کر کے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھرسچائی ظا ہر کرہی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے حیدر پورہ میں کی طرح رام باغ میں یک طرفہ فا ئرنگ کر کے تینوں نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قابض بھارتی سیکورٹی فورسز نے سرینگر کے علاقے رام باغ میں فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کردیا تھا ۔