لاہور: مختلف علاقے گیس بحران کا شکار مکینوں کا احتجاج

285

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس کے بدترین بحران کے خلاف ان علاقوں کے مکین سراپا احتجاج بن گئے

گیس بحران کے خلاف مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا الحمد کالونی اچھرہ اور محمد پورہ سمیت دیگر علاقے ان دنوں گیس بحران کا شکار ہیں جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مکینوں کے مطابق انہیں گیس کی عدم فراہمی کے باوجود آٹھ سے 1 ہزار روپے کے گیس بل بھیجے جا رہے ہیں۔

انہوں نے گیس کے بحران کی متعدد بار شکایت کی مگر کوئی سننے کے لئے تیار نہیں۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ 210 روپے فی کلو کے حساب سے ایل پی جی خرید کر اپنے بچوں کے لئے ناشتہ اور کھانا تیار کرنا انتہائی مشکل ہے۔