جامعہ اردو شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طلباء و اساتذہ کاایس ایس یو کا دورہ

405

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی جامعہ اردو شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طلباء و اساتذہ نے بدھ کے روز ا سپیشل سیکورٹی یونٹ (ایس ایس یو ) کا خصوصی دورہ کیا.

جس کا مقصد ایس ایس یو کے بارے میں معلومات کی فراہمی ، پولیس اور عوام کے درمیان رابطہ پیدا کرنا ، اور طلباء کو خود کار تحفظ (سیلف سیکورٹی) کے بارے میں آگاہ کرنا تھا ۔

وفاقی جامعہ اردو کی طرف سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ جبین، لیکچرر ڈاکٹر شاہنواز خان اور لیکچرر افشاں بروہی نے دورے میں شرکت کیا ۔ جبکہ ایڈمن اسٹاف میں ریاض احمد، سید زعیم الدین اور علی جمیل بھی شامل تھے۔ایس ایس یو کے انسپکٹر تسنیم نے شعبے کے بارے بنیادی معلومات فراہم کی اور کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایس یو انتہائی مہذب اور ماہرین پر مشتمل سیکورٹی سسٹم ہے جو ریاست کے اعلیٰ حکام اور بیرون ممالک کے مہمانوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ایس یو کے سپاہیوں کی بہترین ٹریننگ ہوتی ہے اور مختلف قسم کے کورسز کروائے جاتے ہیں ، شعبہ ہذا کے پاس جدید ترین قسم کی اسلحہ موجود ہیں جو دور تک نشانہ بنا سکتا ہے اور ہدف حاصل کرسکتا ہے۔

مختصر سیشن کے بعد طلباء کو ہیڈکوارٹر کا تفصیلی دورہ کروایا گیا جسمیں مختلف قسم کے اسلحے کا تعارف کرایا گیا اور استعمال کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔

وفاقی جامعہ اردو کے وفد نے ایس ایس یو کے ذمہ داران کو جامعہ کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کیا اور مستقبل میں مزید تعاون پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

آخر میں طلباء و طالبات اور اسٹاف ممبرز کو اسناد بھی دئیے گئے ۔تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ ذیشان شفیق صدیقی نے ٹرینگ میں شامل طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کیے گئے.