کراچی چڑیا گھر کے جانوروں کا کھانا بند، کئی جانور لاغر ہوگئے

361

کراچی میں چڑیا گھر کے جانوروں کو خوراک فراہم کرنے والے ٹھیکیدار نے رقم ادا نہ کرنے پر جانوروں کا کھانا بند کردیاہے۔

رپورٹس کے مطابق مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر اور بندر سمیت کئی جانور لاغر ہوگئے۔ٹھیکیدارنے بتایاکہ اسے چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے چار ماہ سے رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس کے باعث وہ کھانا فراہم نہیں کررہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی نے دعویٰ کیاکہ جانوروں کیلئے مناسب خوراک موجود ہے۔