بدین، اہم روڈ نالے ، ٹھوٹ پھوٹ اور تباہی کا شکار

167

بدین(رپورٹ: محمد علی بلیدی) بدین شہر کے اہم ترین روڈ اور نالے ٹوٹ پھوٹ اور تباہی کا شکار ٹریفک کی روانی متاثر فضا آلودہ اور بدبودار شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی ویز پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کے افسران کی ناہلی غفلت لاپرواہی اور کرپشن کے باعث بدین شہر کے اہم ترین روڈ اور ڈرینج سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث پیدل چلنے والے شہریوں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کر پڑ رہا ہے جبکہ چلنے والی ٹریفک کی روانگی بھی بری طرح متاثر روزانہ کا معمول بن گیا ہے۔ شہر کے اہم اور مصروف ترین روڈ شاہ عبدالطیف بھٹائی پریس کلب روڈ بدین کینٹ روڈ ماروی کالیج روڈ سول ہسپتال روڈ پوسٹ آفس روڈ کے علاوہ مختلف محلوں کی گلیاں اور ان روڈ رستوں اور گلیوں کی دونوں جانب گندے پانی کے نالے مکمل طور پر ناکارہ ٹوٹ پھوٹ اور تباہ حالی کا شکار ہیں گندے نالوں کا پانی پلٹ کر اکثر رستوں پر ہوتا ہے جس سے پیدل چلنے والے شہریوں خواتین تعلیمی اداروں کو جانے والے طلبہ اور طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گندے پانی کچرے اور ہسپتالوں کے زہریلے فضلہ سے شہری ماحول انتہائی الوداہ اور فضا بدبودار بنی ہوئی ہے جس کے باعث مختلف بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں جبکہ شہریوں کے مطابق ڈرینج کے تباہ حال سسٹم کی وجہ سے روڈ رستے اور گلیاں اور خالی پلاٹ گندے پانی کی زد میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے مچھر اور مکھیوں کی یلغار عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق ڈی سی بدین اور موجودہ کمشنر میرپور خاص سید اعجاز شاہ نے شہر کے اہم روڈ کی تعمیر کے لیے اسکیمز منظور کرا لیں تھیں ان کے تبادلہ کے بعد موجودہ ڈپٹی کمشنر آغا شاہ نواز خان نے صوبائی محکمہ فنانس کو فنڈز کی رلیز کے لیے کئی بار خط خطابت بھی کی پر محکمہ فنانس کی بھاری ایڈوانس کمیشن کی وصولی کی شرائط کے باعث فنڈ رلیز نہیں ہو رہے۔ جبکہ زرائع کے مطابق محکمہ ہائی ویز اور محکمہ ہیلتھ مزکورہ اسکیمز کے ٹھیکوں کے لیے ٹھیکیداروں سے تو بھاری کمشن وصول کر چکے ہیں پر محکمہ فنانس کو کمیشن ادا نہ کیے جانے کے باعث تمام اسکیمز التوا اور تاخیر کا شکار ہیں۔