گستاخ صحابہ کرام کیلیے قانون سازی کی جائے ،علماکرام

325

سجاول(نمائندہ جسارت) اہلسنت و الجماعت بریلوی ، دیوبندی اور اہل حدیث سمیت تمام جماعتیں اپنے ملک پاکستان کی خیرخواہ جماعتیں ہیں ہمارے جید علما اکرام اور ہمارے آبائو اجداد کی قربانیوں سے یہ ملک پاکستان وجود میں آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنی رابطہ کونسل کمیٹی کے مرکزی چیئرمین علامہ عامر لدھیانوی ،مولانا مسعود الرحمن عثمانی اور اہلسنت والجماعت سندھ کے رہنما مولانا ثنا اللہ حیدر نے سجاول میں سیرت کمیٹی ضلع سجاول کے دورے کے دوران رہنما حافظ ریاض احمد میمن کی رہائش گاہ نزد ابو بکرؓ کانٹا پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا قصور کیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں اقلیت کی آبادی ہمارے مذہب اسلام کے بانیوں جن کی بدولت ہمیں دین اسلام صحیح سند سے پہنچا اور ان ہی صحابہ کرام کی بدولت ہم مسلمان ہیں ان کے نام لے لے کر آج بھی ملک کے اکثر شہروں میں صحابہ کرام کی توہین کی جا رہی ہے لیکن ملک میں ان گستاخ صحابہ کے لیے آج تک کوئی قانون نہیں بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسلام آباد اور کراچی میں سنی علمااہل حدیث ، دیوبندی اور بریلوی مسلک کے علما کی قیادت میں لاکھوں لوگ جمع ہوئے اور گستاخ صحابہ کو گرفتار کرکے اس کو سزا دینے کے مطالبات کیے حکومت نے علما سے مذاکرات کرکے گستاخ صحابہ و اہلبیت کے خلاف کئی ایف آئی آر بھی درج ہوئیں مگر صرف خانہ پوری ثابت ہوئیں۔ ان علما اکرام نے کہا کہ ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم سنی تمام مکاتب فکر اپنے ملک کے خیرخواہ ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ پہلے ہی اس ملک کے حالات بہتر نہیں اور مزید مشکلات سے دوچار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد اس ملک میں جناب صحابہ اکرام کے گستاخوں کے لیے قانون سازی کی جائے۔ اس سے قبل جب علما اہلسنت کے رہنما ضلع سجاول پہنچے تو ان ضلع سجاول کے مختلف مقامات اور اہم شہروں میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ان کو مقامی جماعتی رہنمائوں اور تاجر برادری کی جانب سے علاقائی روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔