پشاور: پولیس نے حیات آباد اور دیگر علاقوں میں کاروائ چار ملزمان کو گرفتار کرلیا

393

کینٹ ڈویژن پولیس نے حیات آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں سرگرم راہزن گروہ کا سراغ لگا کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نسیم نے تھانہ حیا ت آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ حیات آباد کے علاقے میں گھر جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر اس سے 98 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ایس پی کینٹ زنیر احمد چیمہ کی ہدایت پر خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جامع تفتیش کا آغاز کیا گیا جس کے دوران متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد سمیت حالیہ دنوں جیلوں سے رہا ہونے والے افراد کی بھی کڑی نگرانی شروع کی گئی جس کے دوران واردات میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز افغان سرغنہ سمیت چار ملزمان غلام محمد ولد محمد غلام، ندیم ولد، سجاد ولد اور میاں داد ولد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران حیات آباد میں کرنسی ڈیلر نسیم کو لوٹنے سمیت تھانہ آغا میر جانی شاہ، تھانہ پھندو، تھانہ پشتہ خرہ، تھانہ پہاڑی پورہ اور تھانہ گلبرگ میں بھی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جن سے ابتدائی طور پر 63 لاکھ روپے سے زائد رقم، تین عدد موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیاگیا۔

ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کرا دی جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافا ت کی توقع ہے۔