جرمنی میں کووڈ سے نمٹنے کے نئے ضوابط پر اتفاق رائے طے پا گیا 

195

جرمن چانسلر میرکل اور تمام سولہ صوبوں کے وزرائے اعلی نے کورونا وائرس کی وبا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات پر اتفاق کر لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ویکسین سینٹرز کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔ نئے ضابطوں کے مطابق ثقافتی، اسپورٹس اور دیگر تفریحی مقامات میں داخلے کے لیے مکمل ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ یا کووڈ انیس سے صحت یابی کا ثبوت فراہم کرنا لازمی ہو گا۔ یہ نئے اقدامات ایسے وقت پر کیے گئے ہیں، جب جرمنی میں کورونا وائرس انفیکشنز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔