بڑوں کو دیکھ کر بچوں میں جذبات قابو کرنے کی صلاحیت، ایک حوصلہ افزا تحقیق

375

چھوٹے بچے نہ صرف والدین یا خاندان کے دیگر افراد بلکہ کسی بھی بڑے کو دیکھ کر بھی اپنے جذبات کو کنٹرول کرنے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں، ، یہ بات چائلڈ ڈویلپمنٹ جریدے کے ذریعہ شائع کی گئی ایک تحقیق میں پائی گئی۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بچے دباؤ والے حالات میں اپنے آپ کو پرسکون کرنے کے طریقہ کار اپنے بڑوں سے سیکھتے ہیں اور اسی انداز سے استعمال کرتے ہیں جیسے بڑوں کر کرتے دیکھا۔

” مطالعے میں یہ جاننا ایک حوصلہ افزا بات ہے کہ چھوٹے بچوں نے کسی اجنبی یا اپنے بڑے سے جذباتی ضابطہ کار کی کو سیکھا،” مطالعہ کی شریک مصنفہ سبین سیہاگن نے ایک پریس ریلیز میں کہا۔

جرمنی کی روہر یونیورسٹی بوخم میں ترقیاتی نفسیات کی پروفیسر سیہاگن نے کہا، “[یہ] تجویز کرتا ہے کہ خاندان سے باہر کے افراد کا مشاہدہ کرکے جذبات کو کنٹرول کرنے کی مہارت کو تقویت دی جا سکتی ہے۔”