قومی کرکٹر سعد علی کا امریکی لیگ سے معاہدہ

320

 انٹرنیشنل بیٹسمین سعد علی نے امریکن کرکٹ لیگ میں مشی گن کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔ کراچی میں فراڈ کے باعث 25 لاکھ روپے سے محروم ہونے کے بعد اب سعد علی امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 28 سالہ سعد علی 3 سال بعد امریکہ کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے اہل بھی ہوجائیں گے۔انہوں نے لیگ کے پہلے میچ میں ہی 119 گیندوں پر 134 رنز سکور کیے۔سعد علی نے 2019ء￿  میں ا?سٹریلیا کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا ا?غاز کیا اور 2 ون ڈے میچز کھیلے۔ سعد علی 2 میچز میں صرف 11 رنز بنا سکے اور ان کا بہترین سکور 7 رنز رہا۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ عمر اکمل فی الحال امریکا میں چھوٹے لیول کی لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ان کی کوشش ہے امریکا میں بڑی لیگ کرکٹ کا کنٹریکٹ مل جائے، بڑی لیگ کا کنٹریکٹ ہوگیا تو وہ اپنا کیریئر امریکا میں ہی شفٹ کرلیں گے۔اس سے قبل 24 سالہ ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود مسلسل نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ کو الوداع کہتے ہوئے امریکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ سمیع اسلم 2 سال اور 10 ماہ امریکا میں گزارنے کی شرط پوری کریں گے، اس دوران وہ مقامی طور پر کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ تین سال امریکا میں لیگ کرکٹ کھیلنے کے بعد کھلاڑی امریکا کی قومی ٹیم سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔