مصری لڑکے کا اظہار محبت یا پاگل پن؟

620

اظہارِ محبت اور پاگل پن میں فرق ہوتا ہے لیکن کچھ ‘ناکام عاشقوں’ کیلئے دونوں ایک ہی ہیں. انسانی تاریخ مرد اور عورت کی جنونی محبت کی ایسی داستانوں سے بھری پڑی ہے جس میں عاشق اپنی محبوبہ کو متاثر کرنے کیلئے ناقابلِ یقین کارنامے انجام دے دیتا ہے.

روایتی مثالوں کو اگر لیا جائے تو اس میں شیریں فرہاد سے کون واقف نہیں، فرہاد نے پہاڑ سے دودھ کی نہر نکالی. یہی کام کرنے کیلئے اگر کسی جدید ادارے کی خدمات لی جاتیں تو کروڑوں روپے کا بِل بنتا.

اسی طرح مصر کی خوبصورت ترین ملکہ کلیوپترا کا ایک معمولی باشندے کے ساتھ محبت میں گرفتار ہوجانا اور پھر اسی کے ساتھ قبر میں دفن ہونا، نیز ایسی کئی مثالیں ہیں جن کا ذکر ابھی یہاں محال ہے.

مگر حال ہی میں ایک مصری لڑکے نے اپنی محبوبہ سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے ایک عجیب وغریب طریقہ اپنایا جس کا شاید ان کی محبوبہ نے بھی نہیں سوچا ہوگا. لڑکے نے اپنے سارے دانت توڑ کر ان کا ہار بناکر اپنی گرل فرینڈ کو پیش کیا ہے. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں لڑکے کی بغیر دانتوں والی مسکراہٹ اس بات کا صاف پتہ دے رہی ہے کہ ان صاحب نے ابھی تک شاید آئینہ نہیں دیکھا.