جموں: لوگوں کا قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف احتجاج

279

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ضلع کے علاقے گڈخانہ بنپات میں لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین جن میں بڑی تعدادمیں خواتین اور بچے تھے نے سڑک پر احتجاجی دھرنا دیا ۔ مظاہرین نے کہا کہ انہیں پینے کا پانی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے وہ سخت مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں پانی کے حصول کیلئے میلوں دور جاناپڑتا ہے۔لوگوں نے کہا کہ انہوں نے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف پہلے بھی کئی بار احتجاج کیا لیکن انتظامیہ نے مسئلے کے حل کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔انہوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مزید کسی تاخیر کے ان کا مسئلہ حل کریں۔