او آئی سی کے اعلی سطح کے وفد کا آزاد کشمیر اور لائن آف کنٹرول کا دو روزہ دورہ مکمل

199

اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی ) کے اعلی سطح کے وفد نے اپنا آزاد کشمیر اور لائن آف کنٹرول کا دو روزہ دورہ مکمل کرلیا ،ترجمان افواج پاکستان کے مطابق او آئی سی کے خصوصی نمائندہ برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے نے او آئی سی کے وفد کی قیادت کی جس میں پانچ سینئر سفارت کار بھی شامل تھے جن کا تعلق سعودی عرب ،مراکش اور سوڈان اور مالدیپ سے تھا ،وفد نے جمعرات کو تھوتھا مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہیں کشمیری مہاجرین کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ساتھ بتایا گیا کہ یہ وہ مہاجرین ہیں جو کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں اور مظالم سے تنگ آ کر بھارت سے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر سے یہاں آئے ہیں،وفد نے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوںنے مہاجرین سے ملاقات بھی کی ،بعد میں وفد اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے بھی ملا انہیں لائن آٰف کنٹرول کے ساتھ سکیورٹی کی مانیٹرنگ کے طریقہ کار اور موجودہ صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔دوررے کے دوران صدر ،وزیرا عظم آزاد کشمیر سے بھی ملا اس کے علاوہ انہوں نے آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی ،او آئی سی کے وفد نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں لائن آف کنٹرول اور آزاد کشمیر کے دورے کرنے کا موقع دیا گیا تا کہ وہ خود لائن آف کنٹرول کی صورت حال کا جائزہ لے سکیں اور کشمیریوں پر بھارت پر جو مظالم ڈھا رہا ہے اس کے اثرات بھی دیکھ سکیں ۔