ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

444

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ملالہ یوسف زئی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں اور کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی جس میں ہمارے گھر والے شریک ہوئے۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھاکہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور ہم آئندہ زندگی میں سفر کیلیے پرجوش ہیں۔ذرائع کے مطابق ملالہ یوسفزئی کے شوہر پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔